بلوچستان کے علاقے چمن میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

Published on April 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

چمن: (یواین پی) بلوچستان کے علاقے چمن میں زوردار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا چمن کے علاقے مال روڈ پر فلسطین چوک پر ہوا۔ بارودی مواد کو ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنیں گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر کے ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد کو موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا۔ ایف سی کی گاڑی جیسے ہی اس کے پاس سے گزری موٹر سائیکل کو اڑا دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes