صدارتی نظام سے ملک نہیں چلے گا، مزید تباہی آئے گی: شیری رحمان

Published on April 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی، اب قرضوں کا سونامی بن چکا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی ساری توجہ دھڑا دھڑ قرضے لینے پر ہے۔ صدارتی نظام سے ملک نہیں چلے گا، مزید تباہی آئے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے وزیر خزانہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت ہر جگہ سے صرف قرض لے رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے پروگرام طے کر لیا لیکن پارلیمنٹ کو خبر ہی نہیں ہے۔ حکومت سمجھتی ہے کہ صدارتی نظام سے ملک چلایا جا سکتا ہے تو اس سے تباہی آئے گی۔پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پہلے ہی غریب کا چولہا بجھ چکا ہے، اب لگتا حکومت غریب کو بھی ختم کرکے دم لے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy