گوجرانوالہ: شوہر کی دوسری شادی رکوانے پہلی بیوی میرج ہال پہنچ گئی

Published on April 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

گوجرانوالہ (یواین پی) گوجرانوالہ میں شوہر کی دوسری شادی رکوانے پہلی بیوی والد کے ساتھ میرج ہال پہنچ گئی۔ شوہر کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ عفیفہ تین سال سے ناراض ہو کر میکے رہائش پذیر تھی۔شادی کی اجازت کیوں نہیں مانگی؟ بیوی میرج ہال پہنچ گئی۔ اس موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر واقع میرج ہال میں پیش آیا۔خاتون شادی رکوانے پہنچی تو شوھر کے بھائیوں نے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر والد اور عفیفہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا اور زبردستی ہال سے نکال دیا، اس موقع پر ان مدد کو کوئی نہ پہنچا۔متاثرہ خاتون اور اس کے والد نے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف دلایا جائے۔ چار سال پہلے عفیفہ کی یاسر سے شادی ہوئی تھی، وہ تین سال سے ناراض ہو کر میکے رہائش پذیر تھی۔ متاثرہ خاتون کے والد کی درخواست پر پولیس نے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题