پاکستان کرسچین ویلفئیر فورم نے ایسٹر کا تہوار جدہ میں بہت پرجوش انداز میں منایا

Published on April 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) کرسچن کمیونٹی کے اہل۔خانہ نے پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کرسچن کمیونٹی نے اپنی عبادات میں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں ۔تقریب کے مہمان خصوصی قونصل پریس ارشد منیر تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد منیر نے کہا پاکستان کی کرسچن کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرے ہے اور ملک دشمنوں کے عزائم جو وہ دہشت گردی کے ذریعے کرسچن کمیونٹی کو پاکستان کے خلاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہمیشہ کرسچن کمیونٹی نے تفرقہ پھیلانے والوں کی مذمت کرکے انکے عزائم کو خاک میں ملایا ہے انہوں نے کرسچن کمیونٹی اقلیت نہیں بلکہ پاکستان کمیونٹی کا ایک سرگرم حصہ ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسچن کمیونٹی کے چئیرمین اور کشمیر کمیٹی کے رکن پرویز یوسف نے کہا کہ ہم ہمیشہ حکومت پاکستان اور خادم الحرمین شریف اور سعودی حکمرانوں کی سر اسی عمر کی دعائیں عالم اسلم کی ترقی و خوشحالی کی دعا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعاوں میں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی دعا شامل رہتی ہے تقریب سے پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان ۔جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور ۔کرسچین کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری پیٹرک فلک شیر اور جان گلزار نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے آخر میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes