نئی دہلی(یو این پی) 20 سالہ مسلم لڑکے کو کلاس کی ہندو لڑکیوں کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر جنوبی ریاست منگلور میں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تصویر واٹس ایپ پر وائرل ہوگئی جس میں لڑکے کو اپنی کلاس کی پانچ لڑکیوں کی گود میں لیٹا دیکھا گیا۔ رپورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پولیس روی کمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ تصویر کے گردش کرنے کے بعد گینگ نے ریاض کی تلاش شروع کردی تھی اور جب انہیں پتہ چلا کے وہ مسلمان ہے، اس پر حملہ کر دیا ان کا علاج ایک نجی ہسپتال میں جاری ہے۔ریاض کے مطابق انہیں اپنے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جاکر گینگ نے لاٹھیوں سے بری طرح مارا۔ ریاض کے والد کی شکایت پر پولیس نے اغوا اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔