ورلڈ کپ 2019ء کے لیے افغان ٹیم کا اعلان

Published on April 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کابل: (یواین پی) افغانستان نے ورلڈ کپ 2019ء کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے سینئر کھلاڑیوں کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کپتانی کا تاج گلبدین نائب کے سر سجا دیا ہے۔اعلان کردہ ٹیم میں حیران کن طور پر 2016ء سے ٹیم سے آئوٹ فاسٹ باؤلر حامد حسن کی واپسی ہوئی ہے۔ افغانستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی ٹیم کا اعلان پروٹیز دیس میں جاری ٹریننگ کیمپ کے بعد کیا گیا۔کپتانی کی کمان گلبدین نائب کے پاس ہو گی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، نور علی زردان، راشد خان، محمد نبی، حضرت اللہ، رحمت شاہ، اصغر افغان، حشمت شاہدی، نجیب اللہ، سمیع شنواری، دولت زردان، آفتاب عالم، حامد حسن اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔ ریزور کھلاڑیوں میں علی خیل، کریم جنت اور سید شیرزاد کو رکھا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم جون کو دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog