کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ ، دوافراد ہلاک

Published on April 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

06

کوئٹہ۔ ۔۔۔ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب موسیٰ کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص مولوی خلیل احمد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی او رمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص امان اللہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题