ملازمت کا جھانسہ دے کر کراچی لائی گئی بچی بازیاب

Published on April 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

کراچی: (یواین پی) ملازمت کا جھانسہ دے کر پنجاب سے کراچی لائی گئی بچی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔متاثرہ بچی کے مطابق صائمہ نامی آنٹی کے پاس کام کرنے کی نیت سے پنچاب سے کراچی آئی تھی لیکن مجھےغلط کام میں لگا دیا گیا تھا اور میرے ساتھ ظلم اور زیادتی بھی کی گئی۔متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ وہاں بھی لڑکیاں ہیں جن پر ظلم کیا جاتا ہے۔ بچی کے والدین نے واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں 6 اپریل کو درج کروایا تھا۔عدالتی حکم پر سچل پولیس نے کارروائی کر کے بچی کو بازیاب کروایا تاہم معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题