پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوز بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے؛عالمی ادارہ صحت

Published on July 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویکسی نیشن سے محروم زیرو ڈوز بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیرو ڈوز بچوں میں ویکسی نیشن بڑھانے کی ضرورت ہے، بچوں کی ویکسی نیشن بڑھانے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔ویکسی نیشن کم ہونے کی وجوہات میں لوگوں کی بڑی پیمانے پر نقل و حرکت ہے، روز افغان شہریوں سے بھری درجنوں بسیں کراچی بس اڈے پر پہنچتی ہیں، بہتر اقدامات سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی شرح 90 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بریسٹ فیڈنگ پروموشن اینڈ پروٹیکشن بل منظور کر لیا گیا ہے، نیا قانون بچوں کی جان بچانے میں انتہائی معاون ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے جاتے ہیں۔پروفیسر شہزاد علی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی شرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے۔ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ویکسی نیشن بڑھانے کے لیے نجی اداروں کا تعاون حاصل کر نا ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes