شدید سردی اور کورا پھلدار پودوں خاص کر نرسری میں موجود چھوٹے پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں زرعی ماہرین

Published on December 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

hhhhh
اسلام آباد / راولپنڈی (یواین پی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق شدید سردی اور کورا پھلدار پودوں خاص کر نرسری میں موجود چھوٹے پودوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے کاشتکار پھلدار پودوں کو شدید سردی اور کورے کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ ترجمان کے مطابق باغات کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتا ہے اس لئے باغبان حضرات باغات کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے کر باغات سے فی ایکڑ منافع کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سخت سردی اور کورے سے پھلدار پودے اور خاص کرنرسریوں میں موجود چھوٹے پودے بہت متاثر ہوتے ہیں لہٰذا پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ پھلدار پودوں میں سٹرس، لیچی، پپیتا، کیلا، سیب، ناشپاتی، خوبانی، لوکاٹ، سٹرس، آڑو اور دیگر پودے شدید سردی اور کورے سے متاثر ہوتے ہیں جس سے باغات کی مجموعی پیداوار اور کوالٹی متاثر ہوتی ہے جو کہ باغات سے حاصل ہونے والی فی ایکڑ آمدن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پھلدار پودوں کو درجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پھلدار پودوں کے باغبانوں اور نرسری مالکان کو دسمبر جنوری اور فروری کے مہینوں میں محتاط رہنا چاہئے۔ کم سے کم درجہ حرارت معلوم کرنے کے لئے مخصوص جگہ پر جو پانچ فٹ تک بلند ہو۔ تھرما میٹر لگایا جائے۔ یہ تھرمامیٹر چار ہیکٹر رقبہ کے لئے کافی ہے اگر درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے تو کورا پڑنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy