ٹھٹھہ کی ہندو لڑکی نے قبول اسلام کے بعد مسلمان پنجاب کے نوجوان سے شادی کرلی 

Published on May 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کی ہندو نوجوان لڑکی نے مسلمان ہوکر پنجاب کے نوجوان سے پسند کی شادی کرلی ہے ، تحفظ کیلئے نوجوان لڑکی اپنے شوھر کے ہمراہ پولیس تھانے پہنچ گئی ، پولیس نے دونوں کو عدالت میں پیش کردیا ، عدالت نے نوجوان لڑکی کو شوھر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے شکر الاھی محلے کے رہائشی ہندو نوجوان لڑکی چاندنی نے مسلمان ہوکر پنجاب کے رحیم یارخان کے علائقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد لودھی سے پسند کی شادی رچالی ہے ، نوجوان لڑکی کے والدین نے دو روز قبل ٹھٹھہ پولیس تھانے میں بیٹے کے اغوا ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا ، لیکن ہندو نوجوان لڑکی نے مسلمان ہوکر اپنا نام عارفہ رکھا ہے اپنے اور اپنے شوھر کے تحفط کیلئے ٹھٹھہ پولیس تھانے پہنچ گئی پولیس نے دونوں میاں بیوی کو عدالت میں پیش کردیا نوجوان لڑکی نے فیلمی جج ہاشم نوتکانی کی عدالت میں اپنے ورثہ کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے اپنے شوھر کے ساتھ زندگی بسر نے کے حق میں بیان دیے دیا ہے جبکہ عدالت نے دونوں میان بیوی کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دیکر پولیس کو خلاف مقدمات ختم کرنے اور تحفظ دینے کا حکم دیا ہے ، ادہر اطلاع ملنے کے بعد ہندو پنچائت کے رہنما بھی بڑی تعداد میں عدالت پہنچ گئے تھے ، اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ، 

پریس کلب مکلی کے سامنے سخت احتجاج

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) غلام اللہ کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی اسٹاپ کے اڈے پرمبینہ قبضے کے خلاف یوسی غلام اللہ کے چیئرمین کے خلاف پریس کلب مکلی کے سامنے سخت احتجاج کیا ہے اور یوسی چیئرمین کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، ڈرائیور دودا خان میربحر ، شاھد کمھار ، رمضان درس الھڈنہ میربحر اور دیگر کی قیادت میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینراٹھاکر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی غلام اللہ کے چیئرمین نے ٹیکسی اسٹاپ کے اڈے پر غیر قانونی قبضہ کرکرہا ہے جس سے سینکڑوں کی تعاد میں ڈرائیور بے روزگار ہو جائیں گے انھوں نے پی پی پی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیا سے انصاف کی اپیل کی ہے ، 
ٹرانسفارم میں اچانک آگ لگنے سے دکان مکمل طور پر جل کرخاکستر
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) منگل کی شب کو ٹھٹھہ کی شاہی بازار چاندنی چوک میں ٹرانسفارم کے شارٹ کٹ سے اچانک آگ لگنے کی وجہ سے قریب مرغی کے دکان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں مرغیان بھی جل گئی ہے ، جبکہ میونسپل انتظامیا کو اطلاع دینے کے باوجود فائر برگیڈ وقت پر نہ پہنچنے پر مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، بعد میں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ تحت آگ پر قابو پا لیا ،
تیزرفتار مزدا کے ٹکر میں گدھ گاڑھی کو ٹکر 
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) گجو کے قریب شورا موری مین روڈ پر مرغی کا کاروبار کرنے والی تیزرفتار مزدا کے ٹکر میں گدھ گاڑھی کو ٹکر ماردی جس نے نتیجے میں گدھ گاڑھی پر سوار باپ بیٹے شدید زخمی ہوگئے دونوں زخمیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے سول اسپتال مکلی پہنچایا تاہم بیٹا 16 سالہ کنھیا زخموں کے تاب نھ لاکر ہلاک ہوگیا ہے اور باپ لالوکوکڑی سخت زخمی ہوگیا ہے دونوں باپ بیٹے کراچی کے جوگی موڑ کے رہائشی تھے گجو کے قریب زمین پر کھیتے بھاڑے کا کام کرتے تھے ، جبکہ واقعے کے بعد مزدا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے ، سول اسپتال مکلی سے ضروری کاروائی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے نعش کو ورثہ کے حوالے کرکے زخمی کو کراچی اسپتال منتقل کردیا ہے 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes