پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج ہوگا

Published on May 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

لاہور: (یواین پی) چھوٹی کرکٹ سے بڑے معرکوں کی تیاری کا عزم لیے گرین شرٹس آج انگلینڈ کے مقابل ہوں گے۔ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے قبل ازوقت انگلینڈ میں ڈیرے ڈالنے والی پاکستان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کے ساتھ کاؤنٹیز کیخلاف تینوں وارم اپ میچز بھی جیتے، ٹاپ اور مڈل آرڈر میں کوئی ایسا بیٹسمین نہیں جس کو مکمل طور پر فلاپ کہا جا سکے، سب نے 1،2یا زائد اچھی اننگز کھیلی ہیں۔فخر زمان نے تینوں میچز میں اچھا آغاز فراہم کیا، بابر اعظم نے لیسٹر شائر کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی، عماد وسیم نے پہلے ون ڈے میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تھری فیگراننگز سجائی، انھوں نے بولنگ میں بھی اپنی افادیت ثابت کی ہے،حسن علی اور فہیم اشرف نے اپنے تجربے کا بہتر استعمال کیا، نوجوان پیسرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی ردھم میں ہیں، پارٹ ٹائم بولرز حارث سہیل اور فخر زمان کی کارکردگی مناسب رہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes