دارلحکومت مظفرآباد میں کیمیکل ملا دودھ سمیت دیگراشیاء کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

10
مظفرآباد (یوا ین پی) دارلحکومت مظفرآباد میں کیمیکل ملا دودھ سمیت دیگراشیاء کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا عوام میں بیماریاں عام کوئی روکنے والانہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب اوکے کی رپورٹ جبکہ عوام روز بروز مختلف بیماریوں میں مبتلا یا تو ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں یا پھر اللہ کو پیارے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد کی عوام جوگزشتہ کافی عرصہ سے متاثر اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے وہاں منافع خوروں نے پاکستان سمیت دیگر شہروں سے آنے والے مضر صحت اشیاء خوردونوش جس میں مختلف قسم کی ملاوٹ کرکے عوام کو فروخت کیا جاتا ہے جبکہ پنجاب سے آنے والا کیمیکل ملا دودھ جو عوام کے لئے مختلف بیماریوں کا باعث ثابت ہورہا ہے ضلعی انتظامیہ نے سیمپل لینے کے باوجود دودھ فروشوں کی دکانیں بند نہ کرسکے جو کہ سوالیہ نشان ہے ضلعی انتظامیہ کے پاس نہ تو کوئی چیکنگ کا نظام ہے نہ ہی کوئی لیبارٹری جس کے باعث روزانہ کی سطح پر کاغذی کاروائیاں اور پریس ریلیزیں جاری کرکے اپنا الو تو سیدھا کرلیتے ہیں مگر عوام کو وبائی امراض سے بچانا مشکل ہوگیا چیف سیکرٹری اور محکمہ صحت عامہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مضر صحت اشیاء سمیت کیمیکل ملا دودھ کی دکانوں کو بند کریں یا روزانہ کی سطح پر دودھ کی چیکنگ کریں کیونکہ پنجاب کے دیگر شہروں سے آنے والا دودھ باسی اور غیر معیاری ثابت ہورہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme