سٹاک مارکیٹ میں 816 پوائنٹس کی مندی، ڈالر مزید 1 روپے مہنگا

Published on May 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 816 پوانٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 37 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 1 روپیہ مہنگا ہو گیا ہے۔میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدہ سٹاک مارکیٹ کیلئے بھاری ثابت ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ ایک وقت میں500 سے زائد بڑھی مگر کچھ ہی دیر کے بعد انڈیکس میں گراوٹ شروع ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 816 پوائنٹس کمی کے بعد 33 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے اضافہ سے 142 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 143 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 141 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes