پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کا ’’یوم مزدور‘‘ کے موقع پر پیغام

Published on April 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

222
کراچی ۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کے حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کیلئے قانون سازی کے ساتھ ہر شعبے میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں برابری کی سطح پر اختیارات دینے کیلئے گرانقدر کوششیں کیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ’’یوم مزدور‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مزدوروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پی پی پی کی سابقہ حکومت نے بے زمین ہاریوں بالخصوص خواتین ہاریوں میں زرعی زمین تقسیم کی اور نقد مالی معاونت کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy