روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے ایم اے ٹھاکر

Published on May 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے
لاہور(یواین پی)رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے یہ برکتوں والا مہینہ ہے اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہواان خیالات کا اظہار معروف کامیڈین ،رائٹر و ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب کائنات اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے ہمیں دنیاوی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ماہ صیام میں اللہ کی قربت حاصل کر نی چاہئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题