میری دلی خواہش جو ابھی تک پوری نہ ہو سکی ملائکہ اروڑہ

Published on August 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

ممبئی (یو ا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے بیٹی کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں ملائکہ اروڑہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے بارہا بات کی کہ انھیں ایک بچی کو گود لے لینا چاہیے تاکہ اس کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرکے اسے پروان چڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خود کی یہ دلی خواہش ہے کہ کاش میں ایک بیٹی کی ماں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ماں کے لیے بچوں کے ساتھ رہنا بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ لڑکیوں سے بھرا خاندان اور اب ہم سبھی کے لڑکے ہیں تو مجھے ایک لڑکی کی یاد آتی ہے، میں اپنے بیٹے ارحان سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن کاش میری بھی ایک بیٹی ہوتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کئی دوستوں نے بچوں کو گود لیا ہے اور یہ واقعی حیرت انگیز ہے کہ بچے ہماری زندگیوں میں خوشیاں لاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy