تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

لاہور: (یواین پی) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔خادم حسین رضوی کی ضمانت گزشتہ روز منظور ہوئی تھی۔ وہ 3 ماہ 22 دن تک کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے۔ ان کی رہائی کے موقع پر رجسٹرڈ پر انگوٹھوں کے نشان اور دستخط درج کئے گئے۔ عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا عمل مکمل ہوا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes