بوریوالہ میں پولیس مقابلہ

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

policeبوریوالہ (یو این پی) وہاڑی کے قریب بورے والہ میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق بوریوالہ میں ملتان روڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے رکنے کی بجائے رفتاربڑھا دی۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا تو اس میں سوار مشتبہ لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں تین مشتبہ کار سوار ضاں بحق ہوگئے۔ کاروائی میں ایک پولیس اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے مشتبہ افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے ڈی-ایچ-کیو وہاڑی میں منتقل کردی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题