امتحانات کا اعلان: طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی، شفقت محمود کیخلاف نعرے

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آ باد میں حکومت کی جانب سے امتحانات کے اعلان کے بعد طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئی۔فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے والے طلبا کا کہناتھا کہ آن لائن کلاسز ہوئی ہیں تو امتحان بھی آن لائن ہی لیاجائے، مظاہرین وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔طلبا کا کہناتھا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کوروناوائرس کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں، تعلیمی اداروں سمیت نجی اکیڈمیزبھی بند رہی ہیں، جس کی وجہ سے امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے،طلباکے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نطام درہم برہم رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes