اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشاء نے سبزی منڈی کا دورہ

Published on February 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سمندری سلیمان منشاء نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو بولیوں کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے منڈی میں صفائی کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے کی بھی تاکید کی۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں وسبزیوں کی مقدار اور بولیوں کے طریقہ کارسے آگاہ کیاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme