مسجد النبی ؐ میں 10 ہزار افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

مدینہ منورہ (یواین پی) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد النبی ؐ میں 10ہزار معتکفین کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ؐ میں اعتکاف کیلئے نئی جگہ مختص کی گئی جس کا گورنر مدینہ منورہ نے دورہ کیا اور انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے گورنر مدینہ نے ہدایت کی کہ نئی جگہ کی وجہ سے معتکف حضرات کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے،انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ا نہوں نے کہا کہ مسجد نبویؐ اعتکاف کیلئے نئی جگہ سے منفی پہلوؤں کا خاتمہ ہوگا جبکہ اس سے قبل معتکف غیر منظم طریقے سے سامان رکھتے تھے اور جس کو جہاں جگہ ملی وہیں سو جایا کرتا تھا جس کی وجہ سے زائرین مسجد نبوی کو دشواریوں کا سامنا ہوتا تھا ،اس صورت حال کو بہتربنانے کیلئے مسجد کی انتظامیہ نے مسجد نبوی ؐکی چھت کا ایک حصہ معتکفین کیلئے مختص کر دیا جہاں ان کی ضرورت کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy