پشتون قوم نے فحاشی عریانی اورپشتون روایات کی پامالی کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے اکرم خان دُرانی

Published on June 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

ak
بنوں(یواین پی)وفاقی وزیرہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان دُرانی نے کہا ہے کہ پشتون قوم نے فحاشی عریانی اورپشتون روایات کی پامالی کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے ریکارڈ دھاندلی کروائی اب عمران خان کی طرف سے ری الیکشن کی بات مضحکہ خیز ہے اور ہم موجودہ صوبائی حکومت کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کیلئے ہرگز تیار نہیں ان کے اتحادی جماعت نے بھی عمران خان کی ری الیکشن کی بات کو مسترد کردیا ہے اُنہیں کیا معلوم ہے کہ موجودہ بلدیاتی انتخابات میں کتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئی وہ صوبے میں تباہی پھیلانے کی سازش کررہے ہیں سہ فریقی اتحاد کے صدر میاں افتخارحسین اور جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک سمیت صوبے میں قیادت موجود ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کی دھاندلی کے خلاف 10جون کو پشاور میں دھرنے دینے کااعلان کیا ہے جس میں عوام صوبائی حکومت سے اپنی نفرت کابھرپور اظہار کریگی ان خیالات کااظہار اُنہوں نے میوہ خیل ہاؤس میں میڈیا سے کیں اس موقع پر پی پی پی کے ایم پی اے فخراعظم خان وزیر،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران وزیر،جے یوآئی (ف)کے ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ ،قومی وطن پارٹی کے نومنتخب کونسلر الطاف خان وزیر،ملک شکیل خان ،ملک دلنواز خان ،ملک نعیم خان ،اشفاق خان زرگرکے علاوہ بڑی تعداد میں نومنتخب ڈسٹرکٹ اورتحصیل کونسلرز موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے کئے وعدے کو عملی جامہ پہنادیا ہے اور حالیہ بجٹ میں 50کروڑروپے کی لاگت سے کوہاٹ تا گنڈی خانخیل چوک انڈس ہائی وے ،30کروڑ روپے کی لاگت سے ڈومیل تا رنگین آباد کرک اور سرائے نورنگ سے گنڈی خانخیل چوک دو رویہ ہائی وے سڑکیں بنانے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ ملک کے ترقی کی اہم شاہراہ گوادر اقتصادی راہداری منصوبے میں جنوبی اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جو ایک ارب روپے کے خطیر سرمایہ سے مکمل ہوگا جو ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوکر گذرے گی جبکہ بنوں سے اس شاہراہ کو لنک روڈ دی جائے گی اُنہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 14اضلاع میں سہ فریقی اتحاد کی حکومتیں قائم ہوگی جبکہ صرف 10اضلاع میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بننے کا امکان ہے تاہم الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنے کے بعد یہاں بھی پی ٹی آئی کی حکومتیں بننے کاامکان ختم ہوسکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بکاخیل اور جانی خیل قوم کے بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ان علاقوں میں الگ الگ فیڈرز تنصیب کرنے کی منظوری دی ہے جس کیلئے سروے ٹیم کو روانہ کردیا ہے جو رپورٹ تشکیل دیکر کام کاآغاز کیا جائے گا جبکہ کرم گڑھی بجلی گھر میں بجلی لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کیلئے 12ایم وی اے ہیوی بجلی ٹرانسفارمر فراہم کردی گئی جس کو بہت جلد نصب کرکے کارآمد بنایا جائے گا اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وزیراعلیٰ نے مخالف کو راستے سے ہٹانے کیلئے تمام حدیں پار کردی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی سازش کی جبکہ پی پی پی کے انمول ہیرے اور قوم کے ہیرو لیاقت شباب کو نیب کے ذریعے بے عزت کرنے کی کوشش کی سیاسی مخالفت میں کوئی اس قدر گر سکتا ہے یہ پہلی بار دیکھا ہے اُنہوں نے دیکھا کہ بنوں کے ضلعی اور دو تحصیلوں میں سہ فریقی اتحاد ہی حکومتیں بنائی گی اور علاقے کی تعمیر وترقی اورخوشحالی میں کردار ادا کرے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog