آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا

Published on May 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا جس کے لیے مشیرخزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو بجٹ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔یواین پی کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت وفاقی بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزارت خزانہ میں ہوا۔ اجلاس میں بجٹ فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ بجٹ کی تیاری کاعمل بروقت مکمل کیا جائے۔ قومی اقتصادی سروے دس جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme