دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری‘ پاکستان سولہویں نمبر پر

Published on March 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

666
نیویارک (یو این پی) دنیاکے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی۔ امریکا دنیا کا طاقتور ترین ملک قرار جبکہ روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان کو دنیا کا سولہواں طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے دنیاکے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ترین ملک ہے۔ دوسرے نمبر پر روس اور تیسرے نمبر پر چین براجمان ہے۔ دنیا کے دس طاقتور ترین ممالک میں سعودی عرب کا نواں نمبر ہے۔فہرست میں جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، فرانس چھٹے، جاپان ساتویں، اسرائیل آٹھویں اور جنوبی کوریا دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان طاقتورترین ممالک کی فہرست میں سولہویں نمبر پر ہے۔ طاقتورممالک کی فہرست مرتب کرتے وقت ان ممالک کاعالمی برادری پراثرورسوخ اورعالمی معیشت میں ان ممالک کے کردار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog