خیرآباد میں فلائنگ کوچ میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی

Published on May 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

خیرآباد(یواین پی)گزشتہ روز خیرآباد میں فلائنگ کوچ میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے صوبائی حکومت سے زخمیوں اور جانبحق ہونے والے لواحقین کو کوئی مالی امداد نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ سے نظامپور جانے والی کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسمیں سوار مسافر آگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے اور باقی سواریوں کو فائر برگےڈ اور دیگر امدادی اداروں کی مدد سے نکال کر قاضی کمپلکس ہسپتال منتقل کردیاگیا۔وہاں پر مستقل علاج نہ ہونے سے جھلسے ہوئے افراد کو پشاور ایل آر ایچ اور دیگر ہسپتالوں مےں داخل کروادیاگیا۔جسمیں ابتک آٹھ افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔جانبحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہےں جنکا تعلق گاوں خانکوہی سے ہے ان فراد میں نواب خان کی ایک بےیی پوتا اور ایک بہو شامل ہے۔اسکے علاوہ دو افراد کا تعلق گاوں حصارتنگ سے ہے۔جن میں شریف خان ولد زیارت گل اور زوجہ امتیازعلی اور ایک کا تعلق گاوں نمل نظامپور سے ہے جو طفیل کی والدہ ہے۔اسکے علاوہ جھلسے ہوئے لوگ محتلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔علاقے کے عوام اور غمزدہ افراد نے علاج معالجہ کےلئے فوری طور پر مالی امداد فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes