پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کیلئے تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے اپنا کردار ادا کریں،گورنربلوچستان

Published on January 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

کوئٹہ(یوا ین پی)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی بیماری کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت اور اس سے منسلک تمام سرکاری اور غیرسرکاری ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ صوبے بھر کے بچوں کے خوشحال اور صحت مند مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کی مہم میں روٹری انٹرنیشنل پاکستان قومی پولیو پلس کمیٹی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ عمر بھر کے لئے معذور کرنے والی بیماری کے مکمل خاتمے تک بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانا والدین کا فرض ہے۔ گورنر بلوچستان نے مذہبی علماء کرام اور میڈیا پر زور دیا کہ انسدواد پولیو کے بارے میں اجتماعی شعور اجاگر کرنے میں بھرپور کردار اداکریں۔ گورنر نے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے والوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ ان کی سیکیورٹی سمیت دیگر پہلوؤں کو بھی سامنے رکھیں تاکہ کسی بھی علاقہ میں کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题