روہڑی ریلوے اسٹیشن پر دیرینہ دشمنی پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ قلی ہلاک

Published on May 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

روہڑی (یواین پی)روہڑی ریلوے اسٹیشن پر دیرینہ دشمنی پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ، ایک قلی ہلاک، پولیس نے ایک مسلح شخص کو تعاقب کرکے پکڑ لیاتفصیلا ت کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر افطار کے بعد موٹر سائیکل پر سوار دو م±سلح افراد نے وہاں پر مزدوری کرنے والے ایک قلی مومن ساکھانی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا فائرنگ کے بعد ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تعاقب کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمی قلی کو فوری طور پر روہڑی اسپتال لے جایا گیا تاہم نازک حالت کے باعث اسے سول اسپتال سکھر ریفر کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے اور اس سے پہلے بھی کچھ عرصہ قبل اس تنازعہ میں ایک شخص قتل ہوچکا ہے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme