گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Published on May 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

کراچی(یواین پی) بادلوں نے مکمل طور پر منہ پھیر لیا۔ آنے والے دنوں میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ماہ مئی کے بیشتر ایام کے دوران تو کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ چلتا رہا۔ اس کی وجہ سے موسم بھی قدرے ٹھنڈا رہا لیکن اب آنے والے دنوں میں بتدریج موسم گرم ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ اب عیدالفطر پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔موسم کی اس صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو بھی ذہنی اور جسمانی طور پر شدید گرمی کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث گرمی کی شدید لہر آنے کا خدشہ ہے۔ گرمی کی شدت کئی ہفتے جاری رہے گی جس سے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد متاثر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes