قرضہ انکوائری کمیشن ضرور بنے گا، فردوس عاشق اعوان

Published on June 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا انکوائری کمیشن کے سربراہ کا اعلان اگلے ہفتے کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس سال اقتدار میں رہنے والوں کا دس ماہ کی حکومت کی کارکردگی پر سوال صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے۔ پبلک آفس ہولڈر رہنے والے ہر شخص کو اعمال کا حساب دینا ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شریف خاندان نے نشان عبرت بن کر بھی سبق نہیں سیکھا۔ تین بار وزیراعظم بننے والا کرپشن میں مصروف رہا۔ جیل کو مقدس مقام کا درجہ دینے والے ظل سبحانی کی زیارت پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ! آپ کے والد کو غرور اور تکبر کی سزا ملی، مزید کچھ کہا تو جواب دینے کیلئے بہت کچھ باقی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز طے کیے جا رہے ہیں۔ کمیشن آئین اور قانون کے دائرہ کار میں بنایا جائے گا۔ اگلے ہفتے اس کے چیئرمین کے تعنیاتی ہو جائے گی۔ اس کا سربراہ ایسا شخص ہوگا جس کا اپنا دامن صاف ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题