عید الفطر پر کیک اورمٹھائیوں کی خریداری، بیکریوں پر رش

Published on June 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

کراچی(یواین پی) میٹھی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے کیک اور مٹھائیوں کی خریداری عروج پرپہنچ گئی۔شہر میں مٹھائی کی فروخت کے چھوٹے بڑے مراکز سے شہریوں کی بڑی تعداد نے عید سے ایک روز قبل ہی مختلف قسم کی مٹھائیوں اورکیک کی خریداری شروع کردی،ہر سال کی طرح امسال بھی عیدکے لیے آرڈرز پر خصوصی کیک بھی تیار کیے گئے۔گھروں میں عید کے خصوصی میٹھے پکوان، شیرخورمہ، میٹھی سویاں ، کھیر، فرنی اور شاہی ٹکروں کی تیاری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ گرمی کی وجہ سے آئس کریم،مشروبات اور ڈبہ بند جوس کی خریداری میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہےمٹھائیوں کے مقابلے میں کیک کی ڈیمانڈ زیادہ ہے کیک بچے اور بڑے ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں اور مٹھائیوں کے مقابلے میں کیک میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں، عیدالفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ عید الفطر کے موقع پر میٹھے ذائقوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔عید پر سب سے زیادہ گلاب جامن اور چم چم ، رس ملائی کے علاوہ مکس مٹھائیاں اور حلوہ جات فروخت کیے جاتے ہیں، عید کی خوشیوں میں خاندان کے تمام افراد کو شریک کرنے کے لیے بزرگوں، مٹھائی سے پرہیز کرنے والے افراد اور شوگر کے مریضوں کے لیے بھی خصوصی طور پر ڈائٹ یا شوگر فری مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog