سشمیتا سین فلم انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار

Published on June 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین پردہ سکرین سے غائب رہنے کے بعد ایک بار پھر واپسی کے لیے تیاری کرنے لگیں۔ میڈیا کے مطابق آخری مرتبہ 2010 کی بولی وڈ فلم ’نو پرابلم‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھیں، جس کے بعد وہ 2015 ایک بنگالی فلم میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ گزشتہ سال خبر سامنے آئی تھی کہ کسی نیٹ فلیکس پراجیکٹ کا حصہ بن سکتی ہیں اور اب لگتا ہے کہ انہوں نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سشمیتا سین نے طویل وقفے کے بعد واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا میں واپسی کی تیاری کررہی ہوں۔43 سالہ اداکارہ اتنے برسوں میں کافی حد تک میڈیا کی نظروں سے دور رہیں مگر گزشتہ سال وہ اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات استوار کیے۔پہلے اس حوالے سے افواہیں اور مختلف رپورٹس سامنے آتی رہیں اور پھر اداکارہ نے خود اس بارے میں ایک انسٹا گرام پوسٹ میں وضاحت کی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ اس وقت ان کے اور ماڈل کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں۔پوسٹ میں سشمیتا سین نے لکھا کہ انہیں اپنی اور روہمن شال کی شادی سے متعلق خبروں کا پتہ چلا، جن میں کوئی صداقت نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog