ورن روڈ اور نرسری پارک کاکام بھی جلد مکمل ہو گا رانا وحید احمد خان

Published on March 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

عوام کے لئے تفریحی پارک اس کو خوبصورت اور صحت مندانہ ماحول کے مطابق دوبارہ تیار کریں گے
شیخوپورہ (یواین پی)شرقی ٹاؤن رسول پورہ میں ترقیاتی منصوبوں کی آخری تکمیل کے دوران پی ٹی آئی رہنما جوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پنجاب رانا وحید احمد خان کا دورہ اس دورے کی آمد پر صوبائی رہنما وجوائنٹ سیکرٹری سینٹرل پنجاب رانا وحید احمد خان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ترقیاتی کاموں کی پروگریس اور ان کی تکمیل کے بارے میں ترقیاتی کاموں کے مشیر رانا سجاد احمد نے بریفنگ دی کہ کتنی مدت میں سٹریٹ سیوریج اور پی سی سی کا کام مکمل ھوگا رانا وحید احمد خان نے کہاکہ ورن روڈ اور نرسری پارک کاکام بھی جلد مکمل ہو گا نرسری پارک ھماری عوام کے لئے تفریحی پارک اس کو خوبصورت اور صحت مندانہ ماحول کے مطابق دوبارہ تیار کریں گے تاکہ ہماری نسلیں صحت مند ماحول میں پرورش پائیں آپ کے لئے میرے دروازے بلا تفریق عوام کے لئے کھلےہیں ان کی آمد پر معززین ٹاؤن رسول پورہ الیاس چدھڑ حاجی نوید احمد چدھڑ ،حاجی شکیل احمد چدھڑ ،حسنین و علی شیر چدھڑ ،ڈاکٹر مقبول الرحمن فاروقی ماسٹر عبدالغفار۔قہ قہ محمد اشرف بھولا برنسپل نمرہ سکول۔ رانا عثمان عبدالوحید بھٹی نواز شاھد ،راناسجاد حاجی منیر اور دیگر اہالیان علاقہ نے صوبائی رہنما۔پی ٹی آئی وجوائینٹ سیکرٹری سینٹرل پنجاب رانا وحید احمد خان کا شکریہ ادا کیا.اہالیان رسول پورہ شرقی ٹاؤن نے الیاس چدھڑ ،ڈاکٹر مقبول الرحمن فاروقی۔ ماسٹر عبدالغفار۔محمد اشرف بھولا پرنسپل نمرہ سکول۔ رانا عثمان عبدالوحید بھٹی ۔رانا سجاد احمد حاجی منیر اور دیگر معززین ٹاؤن نے رانا وحید احمد خان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور آمد پر شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog