بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

Published on April 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 637)      No Comments
kz
ڈھاکا(یو این پی) بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء نے اپنے خلاف ٹرائل روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اورموجودہ اپوزیشن لیڈر بیگم خالدہ ضیاء کے خلاف کرپشن کا مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے ۔(کل) پیر 21اپریل کو مقدمے کی سماعت ہونی ہے ۔خالدہ ضیاء نے ہائی کورٹ ڈھاکہ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرائل روکا جائے ۔کرپشن کا الزام سیاسی بنیادوں پر لگایا گیا ہے ۔ حکومت مجھے سیاست سے باہرکرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔ میڈیا کے مطابق بیگم خالدہ ضیاء پر 65 ہزار ڈالر کی کرپشن کا الزام عائد کیاگیا ہے جس پر انھیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy