حکومت کی صوبہ بھرمیں20مئی تک رمضان بازارلگانے کی ہدایت

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

بوریوالہ(یو این پی)حکومت کی صوبہ بھرمیں20مئی تک رمضان بازارلگانے کی ہدایت۔یونی ویژن نیوزکے مطابق حکومت پنجاب نے بوریوالہ سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں20مئی تک سستے رمضان بازارلگائیں اورتمام ترحفاظتی انتظامات مکمل کرکے رپورٹس بھجوائیں حکومت نے رمضان بازارکی تیاریوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی رپورٹس طلب کرلی ہیں اورکہاہے کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت نے متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题