دنیا بھر سے عازمین حج کی مکہ معظمہ آمد کے بعد منی میں سفید خیموں کا شہر آباد

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

مدینہ منورہ(یواین پی) دنیا بھر سے عازمین حج کی مکہ معظمہ آمد کے بعد منی میں سفید خیموں کا شہر آباد ہو گیا ہے۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سفید خیموں کا شہر پانچ روز کے لیے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔عازمین حج آٹھ ذی الحج کو یوم ترویہ کی تیاری کے لیے منٰی میں جمع ہو رہے ہیں۔منٰی میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز، حج مشنز اور طواف کمپنیوں کے درمیان حجاج کرام کے کیمپوں کی تیاری اور ترویہ کے دن اور ایام تشریق کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاری کے سلسلے میں مقابلے کی کیفیت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حکومت اور نجی اداروں نے اللہ کے مہمانوں کے آرام وراحت کے لیے ہر ممکن اقدامات اور تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے حجاج کرام کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes