عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کویقینی بنائیں گے راؤجمشیدعلی خاں

Published on February 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

\"PIC
رحیم یارخان (یواین پی) ڈی ایس پی راؤجمشیدعلی خاں نے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کویقینی بنائیں گے،پولیس افسران سرکل کوکرائم فری بنانے کے لیے گشت کے نظام کومؤثربنائیں،غفلت یالاپرواہی برتنے والے افسران واہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزایس ڈی پی صدرسرکل آفس میں چارج سنمبھالنے کے بعد ایس ایچ اوزواہلکاران سے گفتگوکرتے ہوئے کیاڈی ایس پی راؤجمشیدعلی خاں نے کہاکہ وہ اس سے قبل بھی ضلع رحیم یارخان میں ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں انہوں نے کہاکہ صدرسرکل میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے عمل میں تیزی لائیں اورتھانہ جات میں آنے والے سائیلین کوفوری انصاف فراہم کریں محرران تھانوں کے ریکارڈکی تکمیل کے ساتھ ساتھ عوام سے حسن اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اگرکسی سائل نے محرریاتھانہ کے اہلکاروں کے خلاف کوئی درخواست پیش کی توسخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ بینکوں،پٹرول پمپس اورقومی شاہراہ پرواقع اہم مقامات کی سیکورٹی چیکنگ کومعمول بنایاجائے اس موقع پرریڈڑٹوڈی ایس پی صدرمحمدرفیق ،ایس ایچ اوآبادپوریسین گجر،محبوب احمد،خالدمحمود،احسان علی جٹ،سلامت علی اورمحمدخالدنے ڈی ایس پی راؤجمشیدعلی خاں کودفترپہنچنے پرپھولوں کاگلدستہ پیش کرکے خوش آمدیدکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes