ہمارے دروازے تمام انسانیت کی فلاح وبہبودکیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on February 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

\"set
میرے دل میں مسلمانوں کے متعلق جومنفی خیالات تھے، آستانہ لاثانیہ وزٹ کرنے کے بعد وہ ختم ہوگئے۔پروفیسرریورنڈ کینن فلِپ
صوفیاء کرام عملی طور پر پرُامن ،مہمان نوازاوربہترین کردارکے مالک ہوتے ہیں۔پادری وسیم اللہ کھوکھر
فیصل آباد (یواین پی)بین المذاہب امن اتحاد پاکستان،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل،تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،ماہنامہ لاثانی انقلاب اورفلاح انسانیت کیلئے ’’(زیر تعمیر)لاثانی ویلفےئرکمپلیکس‘‘سمیت جتنے بھی منصوبے چل رہے ہیں وہ اپنی مددآپ کے تحت ہی چل رہے ہیں ،ان میں نہ توکسی حکومت اورنہ ہی کسی بیرونی امداد کاعمل دخل ہے،یہ سب کچھ اللہ ورسولﷺ کے خاص الخاص فضل وکرم اوربے پایاں رحمت کاعملی مظاہرہ ہے۔ان خیالات کااظہار مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پربرطانیہ(UK)سے وزٹ کیلئے آنیوالے غیرملکی کے وفد کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اسی دوران اس وفد کولاثانی سیکرٹریٹ کے تمام فلاحی مراکز بالشمول زیرتعمیر میگاپروجیکٹ ’’لاثانی ویلفےئرکمپلیکس ‘‘کابھی وزٹ کرایا گیا۔اس موقع پرآپ نے ہفتہ وارکمیونٹی ورکرزکی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت کی صدارت بھی کی۔ذکراللہ کے بعد محفل پاک میں ثناخوانی کاسلسلہ شروع ہوا،صاحبزادہ شبیر احمد نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی تو مریدین وعقیدت مندوں پرروحانی،وجدانی کیفیات طاری ہوگئیں،جس سے وفد کے اراکین بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ وفد کے سربراہ پروفیسر ریورنڈکینن فِلپ(جوکہ برطانیہ میں یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں)نے کہاکہ میرے دل میں مسلمانوں کے متعلق جومنفی خیالات تھے ،آستانہ لاثانیہ وزٹ کرنے کے بعد وہ ختم ہوگئے۔پاکستان میں یہ میرا چوتھا وزٹ ہے جوکہ میرے لئے انتہائی روحانی تسکین کاباعث اورناقابل فراموش ثابت ہواہے۔پاکستان میرا دوسراوطن ہے اورپاکستانیوں سے مجھے محبت ہوگئی ہے،میں نے لاثانی سرکارکوامن کیلئے عملی طورپر کام کرتے ہوئے دیکھا،تو اب میںیقین سے کہہ سکتاہوں کہ اس ملک میں جلدامن قائم ہوگا،ہم آپ کیساتھ مل کر امن کاکام کریں گے۔پادری وسیم نے کہاکہ آستانہ لاثانیہ پوری دنیا کے لوگوں کے لئے امن ،محبت اورپیار کی پہچان بنتاجارہاہے ،میرا چونکہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں ایک وسیع حلقہ احباب ہے، میرے پاس باہر سے جو مہمان آتے ہیں تو میں ان کو صدیقی لاثانی سرکارسے ملانے کیلئے ضرور لیکر آتاہوں،اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ صوفیا ء کرام عملی طور پر پرُامن،مہمان نوازاوربہترین کردار کے مالک ہوتے ہیں جس بناپر ان کو ایک بارمل کر باربارملنے کو جی چاہتاہے۔وفد کے دیگر اراکین جن میں ہوپ کامران،پادری سنیل(چرچ مشن آف پاکستان) نے وزٹ کے دوران یہ دیکھ کر انتہائی حیرت کااظہار کیا کہ یہاں پر پڑھی لکھی ،تجربہ کاراورعملی کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی خواتین بھی فلاح انسانیت کے کاموں میں بھرپور معاونت کررہی ہیں۔تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت کے اختتام پر صدیقی لاثانی سرکار نے امت مسلمہ کے اتحاد،پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعافرمائی ،سیدالانبیا ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کیاگیا ۔ ،مہمانان گرامی اورشرکاء کیلئے لنگر شریف کا وسیع اوربہترین انتظام بھی کیاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog