حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ٹاسک، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

Published on June 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام اباد میں ہوگی۔اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیدی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس صبح گیارہ بجے شروع ہوگی جو شام تک جاری رہے گی۔ اے پی سی میں پیپلز پارٹی کا پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا۔ وفد میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابرشامل ہونگے۔ بلاول بھٹو کی شرکت کا فیصلہ آج صبح پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن لیگ کے وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے جبکہ مریم نواز اے پی سی میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ اے پی سی میں شرکت کریں گے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، جماعت اہلحدیث کے پروفیسر ساجد میر اور جے یو پی کے اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题