اسما کیس میں پروفیشنل خیبرپختونخوا پولیس کا کام قابل تحسین ہے، عمران خان

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

وزیراعلی پرویز خٹک نے ملزم کی گرفتاری پر سیاست نہیں چمکائی،ٹویٹ
اسلام آباد(یو این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 4 سالہ بچی اسما کے ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ اسما قتل کیس میں کوئی شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں تھی تاہم خون کے ایک قطرے کی مدد سے ملزم کو حراست میں لیا گیا، پیشہ ور خیبرپختونخوا پولیس کا کام قابل تحسین ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ملزم کو پکڑ کر خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی جدید فرانزک صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلی پرویز خٹک نے ملزم کی گرفتاری پر سیاست نہیں چمکائی اور دنیا کے جمہوری ممالک کی طرح پولیس چیف نے پروفیشنل پریس بریفنگ دی اور یہی فرق خیبرپختونخوا کی پیشہ ور پولیس اور پنجاب و سندھ کی کرمنل پولیس کے درمیان ہے۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس چیف صلاح الدین محسود نے آر پی او مردان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے 4 سالہ اسما قتل کیس کو حل کرنے کا دعوی کیا تھا۔آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اسما قتل کیس بالکل بلائنڈ کیس تھا، 16 کنال گنے کے کھیت میں کرائم سین واقع تھا اور کھیت میں گنے کے ایک پتے پر خون کے قطرے سے کیس ٹریس ہوا۔ملزم کو لاہور میں ڈی این اے میچ ہونے کی رپورٹ ملنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题