پشاور میں سفاکانہ کردار میں ملوث لوگوں کا دین میں کوئی ٹھکانہ نہیں چوھدری غلام مرتضیٰ

Published on December 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

buldia-candels-pics
ہارون آباد(یواین پی)پشاور میں سفاکانہ کردار میں ملوث لوگوں کا دین میں کوئی ٹھکانہ نہیں چوھدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے پشاور میں ہونے والے ہولناک سانحہ میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام جناح ہال بلدیہ میں شمع روشن کرنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب مقامی ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ ، ایڈمنسٹریٹر عارف خاں نیازی، ٹی ایم او مختار احمد ، ملک ریاض خلجی ، سیکریٹریز یونین کونسلز، سٹاف ٹی ایم اے اور سول سوسائٹی کے کثیر افراد نے شرکت اور شہداء کی یاد میں اپنے حصہ کی شمعیں روشن کیں۔ چوہدری غلام مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کا قتل عام کرنے والے ظالم لوگوں کو اللہ تعالیٰ تباہ و برباد کرے، ایسے لوگوں کا نہ دین میں کوئی ٹھکانہ ہے اور نہ ہی مسلمان کہلانے کے حقدار ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر عارف خان نیازی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نازک گھڑی میں تمام ملک کی جماعتیں اور افراد متحد ہوکردہشت گردوں کا مقابلہ کریں، انہوں نے کہاجس طرح ھاتف ویلفیئر سوسائٹی ، انجمن تاجران اور شہریوں نے اس سانحہ پر شہداء کے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد افضل غوری اور محمد امجد غوری نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سزائے موت بحال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ دہشت گردوں کو جیل کے اندر پھانسی دینے کی بجائے سر عام پھانسی دی جائے تاکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا اور ملک کو تباہ کرنے والے عناصر کو عملی طورپرسخت ترین سزائیں نہیں دی جائیں گی اور معصوم اور بے گناہ لوگوں کو قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کو سرعام پھانسی نہیں دی جائے گی ملک میں امن نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم کے فیصلہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog