اے وطن کے سجیلے جوانو ،میرے نغمے تمہارے لئے

Published on September 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,379)      No Comments

2
لاہور(یو این پی)اے وطن کے سجیلے جوانومیرے نغمے تمہارے لئے ہیں یہ وہ نغمات ہیں جنہوں نے اکاون سال پہلے دشمن کی جارحیت کے جواب میں پوری قوم کو متحد کر دیا تھا۔تفصیلات کےمطابق احساسات و جذبات کے حوالے سے فن کا ر کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں چھ ستمبر کا دن یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ مادر وطن کی سلامتی خطرے میں پڑنے پر فنکاروں نے اپنا قومی فرض اور دھرتی کا قرض جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے سے ادا کیا۔ جنگ ستمبر میں نہ صرف ملکہ ترنم نور جہاں  صوفی تبسم اور ان کے موسیقاروں نے تیرہ دنوں میں تیرہ جنگی ترانے آن ایئر کروانے کا ریکاڑد قائم کیا بلکہ اپنے نغموں سے شیر جوانوں کے جذبے گرماتے رہے۔ آج ہم اپنے غازیوں اور شہیدوں کے ساتھ ان شاعروں ، گلوکاروں اور موسیقاروں کو بھی سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے معرکہ ستمبر کے دوران ثقافتی محاذ پر نئی تاریخ رقم کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy