وزیراعظم کی پاکستان کو فتح اور افغانستان کو عمدہ کھیل پر مبارکباد

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی اور افغانستان کو عمدہ کھیل پر مبارکبادی دی ہے۔پاکستان نے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اہم میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قومی ٹیم کو افغانستان کےخلاف کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ‘افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران شدید دباؤ کی کیفیت میں حواس قابو میں رکھنے اور بالآخر جیت اپنے نام کرنے پر میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔عمران خان نے مزید لکھا کہ ‘آج پاکستان اور اس سے قبل بھارت کیخلاف میدان میں نہایت تحمل اور ثابت قدمی آزمانے پر افغان کرکٹ ٹیم بھی خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题