ریاض پیرزادہ نے نواز لیگ چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا

Published on July 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا ہے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، قاسم ہنجرا اور عطاالرحمان نے بھی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تردید کر دی ہے۔رکن قومی اسمبلی ریاض حسین پیرزادہ نے نواز لیگ چھوڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ان کے لیڈر ہیں، مشکل وقت میں انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں۔ادھر مسلم لیگ ن کے تین ارکان پنجاب اسمبلی اشرف انصاری، ملک قاسم ہنجرا اور عطاالرحمان نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔اشرف انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ نواز لیگ میں ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کے بڑے بھائی یونس انصاری کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونس انصاری ن لیگ میں نہیں تھے، انہوں نے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑا تھا۔ملک قاسم ہنجرا نے کہا کہ وزیراعظم سے نہیں ملا تاہم وزیر اعلی پنجاب سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ایم پی اے عطاالرحمان کا کہنا ہے کہ وہ نواز لیگ میں خوش ہیں، پھر وزیراعظم سے کیوں ملیں گے؟رانا ثناء اللہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت افواہیں پھیلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین چار نام سامنے آئے ہیں، ہم ان ضمیر فروشوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے۔ادھر یونس انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میری قیادت میں 15 ایم پی اے اور پانچ لیگی ایم این اے وزیراعظم سے ملے تاہم میرے بڑے بھائی اشرف انصاری وزیراعظم سے ملاقات میں شریک نہیں تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy