ہری پور،تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے ،2 لاشیں نکال لی گئیں

Published on July 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

ہری پور (یواین پی )تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی ،100 سے زائد افراد ڈوب گئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لی ہیں،دونوں لاشیں خواتین کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی،کشتی میں 100 سے زائد افراد سمیت مویشی بھی سوار تھے،کشتی گاﺅں برگ سے گاﺅں جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ،کشتی پر سوار افراد خواتین ،بچے اور مرد شامل ہیں ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لی ہیں،دونوں لاشیں خواتین کی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog