پھول اور پودے انسان کے لیے قدرت کا حسین تحفہ ہیں میاں ثاقب خورشید

Published on March 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

\"fl\"
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پھول اور پودے انسان کے لیے قدرت کا حسین تحفہ ہیں جو ماحول کو خوبصورت بنا کر انسانی طبیعت پر خوشگوار تاثر چھوڑتے ہیں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم کے ہمراہ چاندنی پارک وہاڑی میں پانچ روزہ فلاور شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اے ڈی سی علی عنان قمر ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر اور دیگر افسران موجو دتھے ،میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ انہوں نے بطور تحصیل ناظم شہریوں کی تفریح کے لیے فلاور شو کی روایت کا آغاز کیا تھا جوخدا تعالی کے فضل و کرم سے آج بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ فلاور شو وہاڑی کے شہریوں کے لیے تفریح کا ایک نادر موقع ہے اور وہاڑی کا فلاور شو بڑے شہروں کے فلاور شو سے کسی طرح کم نہیں ۔فلاور شو میں رنگا رنگ اور مختلف اقسام کے دیدہ زیب ستال لگائے گئے ہیں سرکاری اداروں کی علاوہ پرائیویٹ افراد کی طرف سے بھی پھولوں کے سٹال لگائے گئے ہیں یہ فلاورشو23مارچ تک جاری رہیگا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题