امریکا میں سعودی عرب کی نئی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے ذمے داریاں سنبھال لیں

Published on July 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کی شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکا میں مملکت کی سفیر کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سرکاری ترجمان فہد ناظر نے ایک بیان میں بتایا کہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکی وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں۔شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے آج سے امریکا میں مملکت کی سفیر کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مجھے اور میرے ساتھیوں کو اپنے پیارے وطن کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy