مریم نواز کی گاڑی موٹروے پر ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزر گئی

Published on July 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

منڈی بہاء الدین: (یواین پی) مریم نواز کے قافلے میں شامل افراد کی موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی کوشش، مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دئیے بغیر گزر گئی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے واقعے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا، میں انھیں ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا۔مراد سعید نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے قافلے کو جانے دیا گیا۔ ادھر موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ قافلے میں شامل ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes