سانحہ منیٰ میں 236پاکستانی شہید ہوئے، برطانوی اخبار کا دعویٰ ، دفتر خارجہ کی تردید

Published on September 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,050)      No Comments

news-1443289068-4948_largeلندن … برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے 717حاجیوں میں سے 236 حاجیوں کا تعلق پاکستان سے ہے ۔برطانوی اخبار ”گارڈین“نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ منی سانحے میں 236پاکستانی ،131ایرانی ،87مراکش،14بھارتی ،14مصری ،8صومالی ، 5سینگالی ،4تنزانی ، 4ترک ،3الجیرین ،3کینیااور ایک ولندیزی باشندہ شہید ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتکار ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اورڈائر یکٹر جنرل حج مشن نے بیان دینے سے پرہیز کیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کے مطابق دفتر خارجہ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی یہ تعداد غلط ہے ۔دفتر خارجہ نے برطانوی اخبار کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 9پاکستانی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ۔پاکستانی سفارتخانہ میتوں کی شناخت کر رہا ہے ۔شناخت میں لاپتہ حاجیوں کے ورثا کی مدد لی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب پاکستانی سفیر منظور الحق نے تصدیق کی ہے کہ منٰی حادثے میں اب تک 18پاکستانی حاجی شہید جبکہ 17پاکستانی زخمی ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme