اسٹیج ڈرامہ میں فحاشی اور بیہودہ رقص کو فوقیت دی جاری ہے ایم اے ٹھاکر

Published on July 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

سکرپٹ مضبوط،کہانی جاندار،اچھی کاسٹ اور بہترین ڈائریکٹر ہو تو کامیابی مل سکتی ہے
لاہور(یواین پی) آج کے اسٹیج ڈرامہ میں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کو فوقیت دی جانے لگی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کے بغیر بھی شائقین کے لئے اسٹیج ڈرامہ پیش کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اسکرپٹ مضبوط،کہانی جاندار،اچھی کاسٹ اور بہترین ڈائریکٹر ہو ناکامیابی کی سیڑھی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف ایکٹرایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شائقین ڈرامہ کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ بامقصد،گھریلواور اصلاحی پہلوﺅں کو مدنظر رکھا جائے یہی وجہ ہے کہ میرے اسٹیج ڈرامے کامیابی حاصل کر رہے ہیں انشاءاللہ آئندہ بھی اپنا معیار قائم رکھوں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes